جھارکھنڈ نیشنل فلم فیسٹیول یکم نومبر سے، اداکارہ منداکنی بھی شرکت کریں گی

تاثیر،۲۹  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 29 اکتوبر: جھارکھنڈ نیشنل فلم فیسٹیول سیزن 4 کا انعقاد یکم نومبرسے 7 نومبر تک جمشید پور میں کیا جائے گا۔ فلمی اداکارہ اور رام تیری گنگا میلی فیم منداکنی بھی فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ فلم فیسٹیول میں داخلہ مفت ہوگا۔منتظمین کے مطابق سماجی مسائل پر بنائی جانے والی فلمیں طلبہ میں شعور پیدا کرتی ہیں۔ اس کی وجہ سے طلباء￿ کو زیادہ سے زیادہ فلمیں دیکھنا چاہئیں۔ تاہم اس فیسٹیول کے دوران جھارکھنڈ کی فلموں کو نئی بلندیوں پر لے جانے والے پروڈیوسروں اور فنکاروں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔یکم سے 6 نومبر تک مختلف مقامات پر فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس میں علاقائی زبانوں کی فلموں کو ترجیح دی جائے گی۔ 7 نومبر کو فیسٹیول کا آخری دن ہوگا، جس میں اداکارہ منداکنی فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی اور جیتنے والوں کو اعزاز دیں گی۔