تاثیر،۴ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
ہانگڑو، 4 اکتوبر: ہندوستان نے بدھ کو ایشیائی کھیلوں میں اپنا سب سے بڑا تمغہ جیتا جب جیوتی سریکھا وینم اور اوجس پروین دیوتلے نے چین کے ہانگڑو میں کمپاو?نڈ مکسڈ ٹیم تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ یہ ان ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا 71 واں تمغہ ہے، جو کسی ایک ایڈیشن میں ہندوستانی دستے کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ ہندوستان نے جکارتہ اور پالیمبانگ میں 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں 70 تمغے جیتے تھے۔
اوجس اور جیوتی نے کمپاو?نڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں جنوبی کوریا کو 158-159 سے شکست دی اور طلائی تمغہ اپنے نام کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے تاریخی 71 واں تمغہ حاصل کیا۔
اس سے قبل ہندوستانی تیر اندازوں جیوتی-پروین نے قازقستان کے ایڈیل زیکشن بینوا اور ا?ندرے ٹیونٹو کو 155-159 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔اس سے قبل انہوں نے ملائیشیا کی ٹیم کو 155-158 کے اسکور سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ا?پ کو بتاتے چلیں کہ ا?ج صبح 35 کلومیٹر ریس واک مکسڈ ٹیم ایونٹ میں رام بابو اور منجو رانی کے کانسے کے تمغہ نے ہندوستان کو 70 تمغوں کے ریکارڈ تک پہنچایا اور پھر تیر اندازی کے تمغے نے تاریخ رقم کی۔
کمپاو?نڈ تیر اندازی کے ساتھ، ہندوستان نے ایک ہی ایڈیشن میں اپنے سب سے زیادہ 16 طلائی تمغوں کی بھی برابری کر لی ہے۔

