جی ڈی کالج شعبہ اردو میں غزل کی مقبولیت کے راز پر سیمنار منعقد

تاثیر،۱۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بچوں میں خود اعتمادی اور صلاحیت پیدا کرنے کے لیے سیمینار ضروری :- ڈاکٹر سحر افروز
    بیگوسرائے(کونین علی) شعبہ اردو جی ڈی کالج بیگوسرائے کے زیر اہتمام صدر شعبہ کی صدارت میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں شعبہ سے وابستہ تقریبا 80 طلباء و طلبات نے نہایت اختصار سے اپنے اپنے مضامین پیش کیے اس سیمینار کا عنوان *اردو غزل کی مقبولیت کے راز* پر کئی بچّوں نے مضامین پڑھے اس موقع پر صدر شعبہ ڈاکٹر سحر افروز نے بچوں کے ریگولر اور پابندی وقت سے کالج آنے پر زور دیا انہوں نے سیمینار میں طلبہ اور طالبات کے ذریعہ پڑھے گئے مضامین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اگر اسی طرح اپنی محنت اور انہماک کا ثبوت دیں تو یقینا باہر جا کر ادب کی دنیا میں اپنی پہچان بنا سکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے بچوں کے لیے کچھ نصیحت آمیز باتیں بھی کہیں شعبہ اردو کے اس سیمینار میں بچوں کے ذریعے پڑھے گئے مضامین پر ڈاکٹر سیّد اُلفت حسین نے نہایت اختصار سے تبصرہ بھی پیش فرمایا اس موقع پر ڈاکٹر عبداللہ نے اس پروگرام کو بہترین بنانے میں اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیا اور بچوں میں پائی جانے والی کمی کی نشاندہی بھی کی ۔
اس موقع پر دلشاد، آسیہ، گلستان ،سازیہ، ساریہ، ارشاد، فرزانہ، سائقہ ، سمیہ، نکہت ، فرشتہ، رونق ، افرت، نوشاد ، عطاالرحمن ، پرویز، مسکان ،توبہ آسما وغیرہ شامل تھے۔