تاثیر،۲۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جموئی، 22 اکتوبر:بہارکے جموئی میں دو لاشیں ملنے سے کہرام مچ گیا ہے۔ اتوارکے روزصدرتھانہ علاقے کے باروٹا گاو?ں میں واقع دھیرجی ا?ہر میں ایک نامعلوم خاتون اور ایک معصوم بچے کی لاشیں پانی میں تیرتی ہوئی ملی ہیں۔ خاتون اور بچے کی لاشوں کو دیکھنے کے لیے دھرجی آہر کے قریب گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ گاو?ں والوں نے لاش برا?مد ہونے پر صدرتھانہ پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد اطلاع ملتے ہی صدرتھانہ کے سب انسپکٹرراجیو کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اوردونوں لاشوں کو باہر نکالا۔فی الحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوارکے روز کچھ لوگ باروٹا گاؤں میں واقع دھیرجی ا?ہرکی طرف سیر کے لیے گئے تھے۔ پھر ا?ہر میں ایک خاتون اور ایک بچے کی لاشیں پانی میں تیرتی ہوئی دیکھی گئیں۔ کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ہجوم دھرجی آہر کے پاس جمع ہو گیا۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ معلومات کے مطابق خاتون کی عمر27 سال اور بچے کی عمر تقریباً1 سال بتائی جاتی ہے۔گاؤں والوں کے مطابق دونوں کی لاشیں کئی دن پرانی بتائی جاتی ہیں۔ سب انسپکٹر راجیش کمار نے بتایا کہ خاتون اور بچے کی گردن پر زخموں کے کئی نشانات تھے۔ دونوں لاشوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کو قتل کر کے آہر میں پھینک دیا گیا ہے۔ پولیس دونوں لاشوں کی شناخت میں مصروف ہے۔ دونوں لاشیں یہاں ملنے کے بعد گاو?ں والوں کا کہنا ہے کہ دونوں کو کہیں اور قتل کیا گیا تھا اور شواہد کو مٹانے کے لیے لاشیں لا کر دھیرجی آہرمیں پھینک دی گئیں۔