داروغہ کے 1275 عہدوں کیلئے درخواست فارم05نومبر تک

تاثیر،۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) بہار پولیس سروس کمیشن پٹنہ نے اشتہار نمبر 23/02 کے ذریعہ داروغہ (سب انسپکٹر)کے 1275 عہدوں پر درخواست طلب کیا ہے۔01 اگست2023 تک کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن کا امتحان پاس یا ریاستی حکومت کے ذریعہ اس کے مساوی عالم امتحان پاس ہونا لازمی ہے۔بہار پبلک سروس کمیشن کے ویب سائٹ www.bpssc.bih.gov.inسے تفصیلی جانکاری حاصل کر سکتے ہیں اور آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔فارم بھرنے کا عمل05اکتوبر 2023 سے شروع ہے اور 05نومبر2023  آخری تاریخ ہے۔یہ باتیں امتیاز احمدکریمی نے بے روز گار نوجوانوں کے مفاد میں بتائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی امتحان میں 200 نمبروں کے 100 سوالات دو گھنٹے میںپوچھے جائیں گے جس میں 30 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والوں کو ناکام قرار دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی مین امتحان میں پہلا پرچہ اور دوسرا پرچہ 200-200 نمبروں کا ہوگا جس میں 100-100 سوالات ہوں گے۔ تمام امتحانات کے لیے وقت کی حد دو گھنٹے مقرر ہے۔مین امتحان کا پہلا پرچہ ہندی کا ہوگا اور اس میں 30 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے، جب کہ دوسرے پرچے میں جنرل اسٹڈیز سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ دونوں مراحل میں ہر غلط جواب کے لیے 0.2 نمبر کاٹے جائیں گے۔
تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار ہی تیسرے مرحلے کے جسمانی استعداد کے امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔اس امتحان میںمردوں کو 6 منٹ 30 سیکنڈ میں 1.6 کیلو میٹر دوڑنا ہے اور خواتین کو 6  منٹ 1کیلومیٹر تک، اُونچی کود میں مردوں کو کم از کم 4 فٹ اور خواتین کو 3 فٹ کودنا ہےاورلمبی کود میں مردوں کو کم از کم 12 فٹ اور خواتین کو 9 فٹ چھلانگ لگانی ہوگی اس سے کم کودنےوالے مرد/ خواتین امیدوار کو ناکام قرار دیا جائے گا۔گولا پھیکنے میں مردوں کو 16 پائونڈ کا گولا16 فٹ تک پھیکنا ہے اور خواتین کو 12 پائونڈ کا گولا 10 فٹ تک پھیکنا ہے۔
عمر کی حد کا حساب مورخہ 01-08-2023کی بنیاد پر کی جائیگی۔ ان عہدوں پر بحالی کےلئےجنرل امیدواروں کے عمر کی حد20سال سے37سال اور عورتوں کے لئے 40 سال مقرر ہے۔ BC/EBC مرد /خواتین کے لئے 40 سال اور SC/ ST امیدوار کے لئے 42سال تک مقرر ہے۔امتحان کی فیس: General/EWS/OBC  امیدوار کے لئے 700 روپیہ جبکہ خاتون/ SC/STامیدواروں کے لئے امتحان فیس400 ر وپیہ ہے ۔
اہل امیدوار ضرور فارم بھریں ۔دل و جان سے کمپٹیشن کی تیاری کریں۔محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ انشاء اللہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔