دعائیہ مجلس کے دوران بم دھماکوں میں ایک کی موت ،36زخمی

تاثیر،۲۹  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

تھیرووننتھاپورم،29اگست:کیرالہ کے ایک کنونش سینٹر میں دھماکوں سے ایک ہلاک اور 36لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ارناکولم میں پیش آیا ۔ اور وہاں پر ایک مذہبی تقریب ہورہی تھی جس میں تقردوہزاروں لوگ موجود تھے۔ اس حادثے کے فوراً بعد پولیس کی ٹیم علاوہ طبی ایمبولینس وہاں پہنچے جنہو ںنے زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کیا ۔ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ کچھ زخمی 50فیصد سے زیادہ جھلس گئے۔ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ پہلا دھماکہ اسوقت ہوا جب وہاں ایک پر ایک دعائیہ مجلس ہورہی تھی اور بارودی موواد کو ایک ٹفن باکس میں رکھا گیا۔ کلما سری کے ممبر پارلیمنٹ ہبی ایڈن نے کہا کہ دھماکہ ہال کے بیچ میں ہوا جسکی وجہ سے کھل بلی مچ گئی لیکن لوگ ہال کے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ اس دھماکے بعد کئی ویڈیو وائرل ہورہے جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح پولیس اور فائربریگیڈ کے لوگ لوگوکو کنونشن سینٹر سے نکال رہے ہیں ۔ یہ دعائیہ مجلس تین دن تک ہونے والی تھی ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ تین دھماکے ہوگئے۔ کیرالہ کے وزیراعلی مسٹر وجین نے اس حادثے پر تشویش کا اظہار کیا او رکہا کہ پولیس اس معاملے کی پوری تحقیقات کرے گی ۔