دو بسوں کی ریس میں آپس میں تصادم، 10 مسافر زخمی

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -02 OCT

کولکاتا، 2 اکتوبر:میٹروپولیٹن شہر کولکاتا کے آئی ٹی سٹی کے نام سے مشہور سالٹ لیک میں پیر کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں دو بسیں ریس کے دوران آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 10 مسافر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس تصادم میںکے بی 16 روٹ کی بس الٹ گئی۔
پولیس نے کہا ہے کہ ایک ہی روٹ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی دوڑ میں دونوں کے درمیان تصادم ہو ا ہے۔ صبح تقریباً 7 بجے سالٹ لیک سیکٹر-5 کے کالج موڑ کے قریب تصادم ہوا۔ جب اس حادثہ میں بس الٹ گئی تو مقامی لوگوں نے اس میں پھنسے مسافروں کو بچانے میں پولیس کی کافی مدد کی۔ تمام لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ پولیس نے دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کے خلاف غیر ضمانتی دفعہ 379 کے تحت لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔