دو بچے اسکول نہیں آ رہے تھے، ٹیچر کلاس لے کر ان کے گھر پہنچ گئے

تاثیر،۳  اکتوبر:- ایس -ایم-حسن

جھانسی، 03 اکتوبر: کہا جاتا ہے کہ علم سے بڑی کوئی دولت نہیں ہے۔ مطالعہ بہت ضروری ہے۔ دیہاتوں اور دیہی علاقوں میں، والدین اکثر اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرواتے ہیں لیکن انہیں اسکول نہیں بھیجتے۔ کچھ کام پر جانے کا بہانہ بناتے ہیں، جبکہ کچھ فصل کاٹنے کی بات کرتے ہیں۔ ایسے میں اسکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اساتذہ بھی اس بارے میں کچھ کرنے سے قاصر ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ استاد کوئی عام آدمی نہیں ہوتا۔ ان کا ایک مثبت اقدام بچوں کو کتابی علم کے ساتھ عملی تعلیم فراہم کرتاہے۔ جھانسی کے ایک گاؤں میں بھی ایسا ہی ایک قدم دیکھنے کو ملا۔ کچھ بچے اسکول نہیں آ رہے تھے تو ٹیچر پورے اسکول کو بچوں کے گھر لے گئے اور وہاں ہی کلاس شروع کر دی۔
دراصل یہ بچوں کی کسی فلم کی کہانی نہیں ہے۔ جھانسی کے گاؤں لاکرا پرائمری اسکول میں تعینات اسسٹنٹ ٹیچر امت ورما نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ وہ اسکول کے طلبہ کو دو بچوں کے گھر لے گئیجو کئی ہفتوں سے اسکول نہیں آرہے تھے۔ انہوں نے ان بچوں کے گھر کے باہر کلاسیں شروع کر دیں۔ ان کی گاندھی گری کا ثمرہ سامنے آیا اور بچوں کے والدین نے ان بچوں کو استاد کے ساتھ اسکول بھیج دیا۔ اس پورے معاملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے۔