تاثیر،۱۶ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 16اکتوبر (رنوجے سنگھ) ویمنس روڈ سائیکلنگ لیگ 40 کلومیٹر ماس اسٹارز کی سینئر کیٹیگری میں آسام کی گنگوتری نے گولڈ، اتر پردیش کی روچیکا نے سلور اور جھارکھنڈ کی گلاچلی نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ وہیں 24 کلومیٹر جونیئر زمرہ میں بہار کی امرتا نے گولڈ، آسام کے انکت ورما نے چاندی اور مغربی بنگال کی منجو کماری شاہ نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ 16 کلومیٹر سب جونیئر زمرہ میں بہار کی تینوں کھلاڑیوں سریشٹی کماری نے گولڈ، سیا کماری نے سلور اور سپریا نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ جبکہ 10 کلو میٹر یوتھ زمرہ میں آسام کی اکانکشا ورما نے گولڈ، جھارکھنڈ کی لکشمی کماری نے چاندی، مغربی بنگال کی کاجل کماری رائے نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس لیگ میں سب سے زیادہ پوائنٹس (28) حاصل کرکے بہار نے مجموعی طور پر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اتر پردیش کی ٹیم (19) پوائنٹس کے بعد رنر اپ قرار پائی۔
بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے انتظامی تعاون سے سائیکلنگ ایسوسی ایشن آف بہار کی طرف سے گنگا پتھ، پٹنہ پر سائیکلنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ریس کے آج آخری دن بھی زونل ویمنس روڈ سائیکلنگ لیگ میں بہار کی خواتین کا غلبہ رہا۔ مقابلے کے اختتام کے بعد، جیتنے والے کھلاڑیوں کو بہار اسپورٹس اتھارٹی کے ڈی جی شری رویندرا شنکرن (آئی پی ایس) نے انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر جگجیون سنگھ، نائب صدر وکرم آدتیہ، سکریٹری ڈاکٹر کوشل کشور سنگھ، خزانچی مسٹر بیجناتھ پرساد، سائی کے ذریعہ مقرر کردہ آبزرور نریندر سنگھ، کوچ اے کے لیوس، سندیپ سنگھ، وجے شنکر، آشیش کشواہا، سدھارتھ ورما، شیام کمار جھا، مو ارمان، روہت کمار، تیج نارائن وغیرہ موجود تھے۔