تاثیر،۱۷ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 17 اکتوبر (ایم اے فردین)۔ اے ایم آر انفرااسٹریکچر کی ایسوسی ایشن دکن بلاسٹر اور میڈیا پارٹنر قومی روزنامہ ’’تاثیر‘‘ کے زیر اہتمام 100 واں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ روزگار میلے کے دوران قومی روزنامہ ’’تاثیر‘‘ کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔ اس موقع پر دکن بلاسٹر کے صدر منا خان نے روزنامہ کی صحافت اور طباعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ نے کافی کم دنوں میں پورے ملک میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ پروگرام کے دوران آئے مہمانوں نے روزنامہ تاثیر کے علاوہ صدر دکن بلاسٹر کی روزگار کے شعبے میں ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے۔ تقریب میں 65 سے زیادہ کمپنیوں نے حصہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ شروعاتی دور میں 10 کمپنیاں حصہ لیا کرتی تھیں آج اس کی تعداد بڑھنے سے نوجوانوں میں روزگار کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ روزنامہ تاثیر کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر حیدرآباد کے دورے پر تھے اس دوران قومی روزنامہ تاثیر کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی۔ مقامی لوگوں نے اسے کافی پسند کیا۔ رسم اجراء کی تقریب میں نیلوفر ہوٹل کے مالک بابو رائو جی، منا خاں انجینئر، مشتاق احمد، ٹائمس آف انڈیا سے منسلک سیسر رائوجی کے علاوہ بڑی تعداد میں روزگار حاصل کرنے والے نوجوان بھی موجود رہے۔