تاثیر،۸ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
دھنباد، 8 اکتوبر: دھنباد کے سیجوا بی سی سی ایل سیجوا علاقے کے آگ سے متاثرہ علاقے جوگتا نمبر 11 میں اتوار کی صبح زور دار آواز کے ساتھ پانچ مکانات زمیں دوز ہو گئے۔ تاہم خاندان کے پانچوں افراد اس حادثہ میں بال بال بچ گئے۔
حادثے کے بعد یہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ لوگ محفوظ جگہ کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ ایریا سے گیس تیزی سے لیک ہو رہی ہے جس سے کالونی کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں بی سی سی ایل انتظامیہ کے خلاف غصہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جوگتا تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی جانچ شروع کردی ہے۔

