دھونی کی لمبے بالوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھوم

تاثیر،۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

نئی دہلی،08اکتوبر:بھارتی کرکٹ آئیکون اور سابق کپتان ایم ایس دھونی کی لمبے بالوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپسی، ہیئر اسٹائلسٹ کی شیئر کی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کھلاڑی کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں ماضی کی طرح ایک بار پھر لمبے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ہیئر اسٹائلسٹ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر چند ہی لمحوں میں دھوم مچا دی ہے۔ہیئر اسٹائلسٹ نے بھارتی کھلاڑی کے ساتھ کام کر کے خوشی کا اظہار کیا اور یہ بھی بتایا کہ ایم ایس دھونی نے یہ نیا انداز ایک تشہیری مہم کے لئے اختیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان دھونی نے اپنے کیریئر کے آغاز میں لمبے بال رکھتے تھے جن کی خوب چرچہ ہوتی تھی۔ایک مرتبہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کو دیکھنے آئے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف بھی مہندر سنگھ دھونی کے زلفوں کے اسیر ہوگئے تھے۔ انہوں نے ان کے بالوں کی جم کرتعریف کی تھی۔طویل عرصے کے بعد اپنے محبوب کھلاڑی کو لمبے بالوں میں دیکھ کر ان کے مداح بھی کافی خوش نظر آرہے ہیںاور سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں کافی وائرل ہورہی ہیں۔