دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

تاثیر،۳  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

نئی دہلی،3اکتوبر:منگل کی دوپہر دہلی اور آس پاس کے علاقوں سمیت شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ منگل کی سہ پہر دو بج کر 25 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا پہلا جھٹکے دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 4.6 تھی۔ تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر دوسرا جھٹکا آیا، جس کی شدت 6.2 تھی۔ اس زلزلے کا مرکز سطح سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اس لیے اس کے جھٹکے کافی تیز اور دور تک محسوس کئے گئے۔