تاثیر،۱۷ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
دیوگھر، 17 اکتوبر: دیوگھر ضلع کے دیوی پور تھانے کے تحت پیسہ پور گاوں میں پیر کی رات مسلح ڈاکووں نے ایک تاجر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ آٹھ سے دس کی تعداد میں آنے والے ڈاکووں نے پہلے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کے ڈی وی آر کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مکان کے مالک بلیشور منڈل کے بیٹے کی بھی پٹائی کی۔ اس کے بعد ڈاکووں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر گھر میں رکھے تمام زیورات اور 10-12 لاکھ روپے نقد لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔
گاوں والوں نے ڈاکووں کا پیچھا کرنا شروع کیا تو انہوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ تیز فائرنگ بھی ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی دیوی پور تھانہ انچارج دھننجے سنگھ اور صدر ایس ڈی پی او اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔

