ذات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ شائع ہونے پر جنتادل یو نے جشن مناکر وزیر اعلی کو مبارکباد پیش کیا

تاثیر،۴  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

بھاگلپور(منہاج عالم) ذات پر مبنی مردم  شماری کی رپورٹ منظر عام  پر آنے کے بعد گاندھی جینتی کے مبارک موقع پر ضلع جنتادل یو کے  کارکنان کے  ذریعہ کچہری واقع سردار پٹیل مجسمہ کے پاس عوام اور سرکار کو مبارکباد پیش کیا اور ایک دوسرے کو مٹھائ تقسیم کر خوشی کا اظہار کیا .اس موقع پر ضلع صدر وپن بہاری سنگھ  نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ کی اشاعت تاریخی ہے .بھاجپا  کے لگاتار سازش کے باوجود بھی بہار سرکار مردم شماری کروانے میں کامیاب رہی اس ہملوگ بہار کے وزیر اعلی جناب نتیش کمار اور سرکار ک احسامند ہیں ضلع ترجمان و میڈیا انچارج سیسوپ پال بھارتی نے کہا کہ اس مردم شماری کو سماجی سدھار میں یک اہم قدم بتایا .اس کے لئے  ملازمین عدالت کے ساتھ ساتھ بہار کے باشندوں کا شکریہ ادا کیا.سینئر لیڈر سجنے رام نے بھاجپا کو سازش کرنے والی پارٹی بتایا .مردم شماری سے دلت مہادلت کی ترقی ہوگی.سوشل میڈیا کنوینر روش روی نے کہا کہ مردم شمای کی رپورٹ شائع کر نتیش کمار پسماندہ اور  ونچیتوں کے سب سے بڑے لیڈر بن گئے ہیں اور سماجی عدل انصاف کے مسیحا ہوگئے .ضلع نائب صدر انیل سنگھ کسان سیل کے ضلع صدر نندن رائے ریاستی خواتین سیل کی نائب صدر وینو بہاری ضلع جنرل سکریٹری محمد ہمایون نگر صدر سوموراج وغیرہ نے اس قدم کو صحیح بتاتے ہوئے اس کی سرہنا کی .اس موقع پر کنال رتن پریہ محمد محسن سنیل کمار رتیش کمار سورو سمن تحسین شباب دیپک مونو وغیرہ موجود تھے .