TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT
لکھنؤ، یکم اکتوبر: آج کے طرز زندگی، روزمرہ کے معمولات، کھانے پینے کی عادات اور روزمرہ کے تناؤ کی وجہ سے پیٹ اور جگر سے متعلق امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پیٹ سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے بہت سے مریض کم عمری میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ یہ جانکاری پیٹ اور جگر کے امراض کے ماہر ڈاکٹر پونیت مہروترا نے اتوار کو دی۔
ڈاکٹر پونیت نے بتایا کہ آج کے دور میں نان الکوحل فیٹی لیور ڈیزیز جیسی بیماریاں زیادہ مریضوں میں پائی جاتی ہیں، جب کہ ایک دہائی قبل تک جگر کی اس قسم کی بیماری صرف ان مریضوں میں دیکھی جاتی تھی جن کو یا تو ہیپاٹائٹس بی یا سی ہو تا تھا یا پھر وہ لوگ جو نشہ کے عادی ہوتیتھے۔ اس وقت ایسے مریض بھی آ رہے ہیں جو نشہ کا استعمال بالکل نہیں کرتے۔ ڈاکٹر پونیت مہروترا نے بتایا کہ پیٹ کے دیگر امراض جیسے درد، قبض اور گیس بننے کی بنیادی وجوہات میں بے قاعدہ معمولات، کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی ہیں۔
یوپی آئی ایس جی کان 2023 کا اہتمام لکھنؤ میں کیا جائے گا
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امراض معدہ کے سربراہ ڈاکٹر سمیت رنگٹا نے بتایا کہ ہوٹل حیات ریجنسی میں انڈین سوسائٹی آف گیسٹرو اینٹرولوجی کے یوپی چیپٹر کی جانب سے 07 اور 08 اکتوبر کو دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سیمینار میں ہندوستان اور نیپال کے ماہرین معدہ پیٹ سے متعلق امراض کی اہم وجوہات اور تشخیص پر بات کریں گے۔
ڈاکٹر سمیت رنگٹا نے بتایا کہ سیمینار میں میدانتا گروگرام سے ڈاکٹر رندھیر سود، ایمس نئی دہلی کے گیسٹرو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انوپ سرایا، بی ایچ یو سے دیویش یادو، ایس جی پی جی آئی لکھنؤ سے ڈاکٹر پراویر رائے، حیدرآباد سے ڈاکٹر موہن رام چندانی، سر گنگا رام اسپتال دہلی سے ڈاکٹر انیل اروڑہ، جودھپور سے ڈاکٹر سنیل ددھیچ اور کولکتہ سے ڈاکٹر ادے گھوشال نمایاں کردار ادا کریں گے۔