رات بھر راج بھون کے سامنے بیٹھے رہے ابھیشیک ، کرتے رہے گورنر کا انتظار

تاثیر،۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

کولکاتا، 6 اکتو:مغربی بنگال میں مرکزی فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی راج بھون کے سامنے رات بھر دھرنے پر بیٹھے رہے۔ کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کا لکھا ہوا گیت رات بھر بجتا رہا۔ ادھر گورنر ابھی تک شمالی بنگال کے سلی گوڑی میں ہیں اور کولکاتا واپس نہیں آئے ہیں، اس لیے توقع ہے کہ یہ احتجاج طویل عرصے تک جاری رہے گا۔ ابھیشیک نے جمعرات کی شام دیر گئے یہاں احتجاج شروع کیا تھا اور انہوں نے کہا ہے کہ ان کا احتجاج گورنر کے واپس آنے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب گورنر نے کہا ہے کہ گھیراو نہیں گھر آو۔یعنی وہ اس کلچر کو قبول نہیں کرے گا۔ گورنر نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر ہیں اور لوگوں کے مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔ اس لیے اسے چھوڑ کر واپس نہیں آئیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں 100 دن کی روزگار کی گارنٹی اسکیم منریگا کے لیے فنڈ مرکزکے ذریعہ روکے جانے کا دعوی کر ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں ترنمول لیڈروں نے دہلی میںاحتجاج کیا تھا۔ وہاں دہلی پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد کولکاتا میں پارٹی کا مظاہرہ شروع ہو ا ہے ۔