راجستھان بی جے پی میں بغاوت کے آثار

تاثیر،۱۴  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جے پور، 14 اکتوبر:بی جے پی کے کئی ممبران اسمبلی جنہیں آئندہ انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹ نہیں دیا گیا نے فیصلہ کیا ہے کہ بحثیت آزاد امیدوار کھڑے ہوں گے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی کی مرکزی قیادت ناخوش ہے اور ان کا خیال ہے کہ اس سے پارٹی کو انتخابات میں نقصان ہوجائے گاجن ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا وہ اکثر سابق وزیراعلی وسندھراراجے کے حامی تھے۔ ان میں سے راج پال سنگھ شیخاوت ، وکاس چودھری، راجیندر گوجر اور انیتا گرجال شامل ہیں جن کی جگہ اعلی کمان نے دوسرے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے راج پال سنگھ کے حامیوں نے بی جے پی دفتر کے باہر نہ صرف مظاہرہ کیا بلکہ ٹائر بھی جلائے۔ اسی طرح راجیندر گرجال کے حامیوں نے بھی اپنے حلقے میں کئی میٹنگیں کی۔ جہاں پر پارٹی لیڈرکے فیصلے کی پرزور مذمت کی گئی۔ انہوں نے صاف طور پر کہاکہ اعلی کمان کو اپنا فیصلہ بدل لیں چاہے گجرال کی جگہ انیتا کو بھی ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے علاقے کے لوگ ناخوش ہیں اور وہ یہاں تک کہہ گئے کہ وہ بی جے پی امیدوار کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔ بی جے پی نے یہاں سے سابق نائب صدر بیرون سنگھ شیخاوت کے داماد کو ٹکٹ دیا۔ مرکزی قیادت ان ممبران اسمبلی کے سرگرمیوں سے ناخوش ہے اور وہ اس کیلئے سابق وزیراعلی کو بھی ذمہ دار سمجھتے ہیں۔