روایتی بھگتی گیتوںکا اپنا ایک الگ ہی انداز ہے :رینا رانی

تاثیر،۱۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ممبئی 15اکتوبر (تا ثیر بیورو)9دنوں تک منایا جانے والا شاردیہ نو راتری کا تہوار شروع ہو گیا ہے ۔جو نو دنوں تک درگا کی الگ الگ شکتی کی پو جا ہوتی ہے ۔ہر عقیدت مند اس تہوار کو مناتے ہیں۔اس بیچ بھو جپوری فلموں اور ٹی وی سریل میں اپنی اداکاری سے ہر دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ رینا رانی ایک روایتی بھجن گیت لیکر آئی ہے ۔جس سے سامعین محظو ظ ہورہے ہیں۔انہوںنے اپنی آواز میں اس روایتی لوگ بھجن کو گایا ہے اور اسکا ویڈیو بھی ریلیز کیا گیا ہے ۔رینا رانی اس سے پہلے بہت سارے ٹی وی سریل اور بھوجپوری فلموں میں اداکارہ کے طور پر کام کرچکی ہیں۔اس روایتی گیت کو دیپک ٹھاکر نے میو زک دیا ہے ۔جبکہ ویڈیو کے کوریو گرافر اور ڈائرکٹر کبیر سونی کے علاوہ ڈی او پی سکیندر شیخ ،گیت کی ایڈیٹنگ وویک انمول نے کی ہے ۔اس گانے کے بی ڈی او میں پریرنا سشما دکھائی دے رہی ہیں۔