روزگار و رہنمائی کیمپ میں 27 امیدواروں کا ہوا انتخاب

تاثیر،۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

چھپرہ 5 اکتوبر:
لیبر ریسورس ڈیپارٹمنٹ و ریجنل امپلائمنٹ ایکسچینج کے زیر اہتمام ایک روزہ روزگار و رہنمائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ضلع نیوجن آفیسر شوبھا کماری نے بتایا کہ اس روزگار کیمپ میں ہوم لون سیلز کنسلٹنٹ اور ہوم لون اسپیشلسٹ آپریشنل وومن کی بحالی کے لئے کریٹر پوائنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے شرکت کیا۔ہوم لون سیلز ایڈوائزر کے عہدے کے لیے کم از کم اہلیت 10ویں پاس اور ہوم لون آپریشنل اسپیشلسٹ خواتین کے لیے کم از کم قابلیت گریجویٹ اور کمپیوٹر نالج تھی۔اس موقع پر کمپنی کے ایچ آر آلوک کمار نے کمپنی کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔اس موقع پر 45 امیدواروں نے حصہ لیا۔جن میں سے 27 افراد کو منتخب کیا گیا۔ان کے کام کرنے کا علاقہ چھپرہ ہوگا۔اس روزگار اور رہنمائی کیمپ میں ضلع پلاننگ آفیسر مسز شوبھا کے ذریعے اسکلڈ یوتھ پروگرام اور دیگر اسکل ڈیولپمنٹ اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔اس کے  ساتھ ریجنل پلاننگ آفیسر نے امیدواروں کو ٹول کٹ اسکیم اور اسٹڈی کٹ اسکیم کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسکل ایکسپرٹ سدھیر کمار سنگھ،ڈسٹرکٹ اسکل منیجر بیجیندر کمار و کلرک دھنجیت کمار نے خصوصی تعاون کیا۔