سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ

تاثیر،۲۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن ،26اکتوبر:نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جرمانہ جج آرتھر اینگرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کرنے پر عائد کیا۔سابق امریکی صدر نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج اینگران کے پرنسپل لاء کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے جب سابق امریکی صدر کو ان کے عدالت سے باہر کے تبصروں پر سزا سنائی گئی ہے۔