سب سے لمبے وقت تک بہار کا وزیر اعلیٰ ہونے پر نتیش کمار قابلِ تقلید :ڈاکٹر قاسم خورشید

TAASIR :– S M HASSAN –20 OCT

پٹنہ،20 اکتوبر: اُردو ہندی کے معروف ترین ادیب شاعر ماہرِ تعلیم اور سابق صدر لینگویجز ایس سی ای آر ٹی بہار ڈاکٹر قاسم خورشید نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بہار کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کو بہار میں سب سے لمبے وقفے تک وزیر اعلیٰ رہنے کی بہترین تاریخ رقم کرنے کے لئے دلی مبارک پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جس برق رفتاری سے نتیش کمار جی کی قیادت میں بہار میں تعمیری کام ہوئے مصلحتاً بہت کھل کر کم کم ہی لکھا گیا ہے جبکہ بڑی آبادی اب مثبت تحریریں پڑھنا چاہتی ہے تاکہ اندھیرے میں کوئی روشنی نظر آ سکے اس سلسلے میں مَیں ہندی روزنامہ پربھات خبر کا ذکر ناگزیر سمجھتا ہوں کہ اس نے بہار کی وراثت یہاں کے کلچر اور نئے بہار کو پیشِ نظر رکھ کر انتہائی دستاویزی شمارے شائع کیے اور تمام بڑی شخصیات سے بہترین مضامین لکھوائے مجھ سے بھی بہار کی ترقی اور تہذیب پر تفصیلی مضمون لکھوایا گیا میں گزارش کروں گا کہ ان خصوصی شمارے کا مطالعہ ضرور کیا جائے اور مختلف زبانوں میں اس کی توسیع کی جائےدرِ اصل ہم اگر مثبت ہوکر سوچیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نتیش کمار جی کے عزائم سے بہار میں سڑکوں اور پلوں کا جال بچھا گنگا کنارے سڑک کا صرف تصوّر تھا جو عمل میں آیا میٹرو کا جال بچھ رہا ہے کسانوں کو سہولت بےروزگاری دور کرنے کے لئے تعلیم کو معیاری بنائے قانون کی صورت حال کو بہتر کرنے پورے صوبے کے صحافتی مقامات کو بہتر بنانے جگہ جگہ بہترین عمارتوں کی تعمیر کروانے کم عمری کی شادی کی روک تھام جہیز کی لعنت دور کرنے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے شراب بندی جیسے فیصلے کرنے 7 عزائم کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبوں کو خاطر خواہ ترقی کی طرف گامزن کرنے اور ایسے ہی دوسرے مختلف کاموں نیز تاریخی سطح پر ہندوستان میں پہلی بار بشمول محکمہ تعلیم مختلف شعبوں میں لاکھوں کی تعداد میں بہت ہی معیاری سطح پر بحالیاں کرنے جیسے اقدام نے نتیش کمار کی سربراہی کو عملی سطح پر ترقّی کا ماڈل بنا دیا ہے ڈاکٹر قاسم خورشید نے مزید کہا کہ سیاست سے الگ ہٹ کر اگر مثبت انداز میں سوچا جائے تو پہلے بھی جو ٹیم بنی تھی اس کے سربراہ بھی نتیش کمار ہی تھے اور اب پھر سے وہ اپنے پرانے خیمے میں لوٹے ہیں تو سبھی کی پسند نتیش کمار جی ہی ہیں اور اس بار سیاسی سطح پر تنظیمی سطح پر سب سے بہتر ٹیم بھی بنی ہے اس لیے اب یہ وضاحت ہو ہی جاتی ہے کہ سبھوں نے عوام کی طرح یہ سمجھ لیا ہے کہ بہار کی ترقی سب کی اجتماعی ذمے داری ہے اور یہ سمجھوتہ نہیں بلکہ سبھی کا بے حد مضبوط کمٹ منٹ ہےمَیں عوامی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھ کر جناب نتیش کمار کی تاریخ ساز سربراہی کی دل سے پذیرائی کرتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں