سرسید ڈے پر نوبل کڈس اکاڈمی میں پروگرام کا انعقاد

تاثیر،۱۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سرسید احمد خاں کی تعلیمی خدمات سے طلباء کو روشناس کرایا گیا

ہگلی 18/اکتوبر (آفتاب احمد) عظیم ماہر تعلیم سرسید احمد خان کے 207 ویں یوم پیدائش کے موقع نوبل کڈس اکاڈمی کے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر آفتاب احمد علیگ نے کہا کہ سرسید احمد خاں نے سماج پر جدید تعلیم کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہوں نے ہی ہندوستانی مسلمانوں کے لیے جدید تعلیم کا آغاز کیا، سرسید ان اہم سماجی مصلحین میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے مسلم معاشرے کی بہتری کے لیے تعلیمی مواقع حاصل کیے اور معاشرہ میں پھیلی تمام تر برائیوں کو ختم کر سماج کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا اور اب ہم سب کو چاہۓ کہ انکا مشن ک عام کیا جاۓ۔ اس موقع پر گل افشا خاتون، مسرت پروین، نفیسہ غزل نکہت جبین اور رکیہ توحید نے بھی سر سید احمد پر پروجیکٹ اور انکے کارنامے کو طلباء سے روشناس کرایا، ترانہ علیگڑھ پڑھنے کے بعد پروگرام کا اختتام کیا گیا۔