سعود ی عرب اور قطرتعلقات میں نئے دورکا آغاز

تاثیر،۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

ریاض،5اکتوبر:مملکت کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کا “دو برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات” کے حوالے سے ایک تحریری پیغام موصول ہوا۔یہ پیغام نائب وزیرِ خارجہ ولید الخرجی نے ریاض میں وزارتِ خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی مملکت میں قطر کے سفیر بندر العطیہ سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔استقبالیہ کے دوران مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔