سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

تاثیر،۳  اکتوبر:- ایس -ایم-حسن

اداکار سلمان خان جلد ہی ٹی وی پر ‘بگ باس-17’ کے میزبان کے طور پر نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کی فلم ‘ٹائیگر 3’ بھی ناظرین کے سامنے پیش کی جائے گی۔ اس دوران سلمان کا گنجا روپ وائرل ہوگیا تھا۔ اب ان کی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جس میں وہ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔سلمان خان کی بزنس مین کے پوتے کی سالگرہ کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سلمان خان اپنی فلموں کے ہٹ گانوں پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں، جن میں ‘دبنگ’ کے ‘ہمکا پینی ہے’ اور ‘وانٹیڈ’ کے ‘جلوہ’ شامل ہیں۔اس ایونٹ میں سلمان خان کے کئی مداحوں نے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شروع میں سلمان نے کسی کی شادی میں پرفارم کیا تھا لیکن بعد میں خبریں آئیں کہ انہوں نے سالگرہ کی تقریب میں مہمانوں کی تفریح کی تھی۔ اس دوران سلمان جلد ہی ‘ٹائیگر-3’ میں نظر آئیں گے۔ یہ ٹائیگر فرنچائزی کی تیسری سیریز ہے۔ فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ رواں سال دیوالی پر ریلیز ہوگی۔