تاثیر،۱۱ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، ریزرویشن سے قبل خواتین کو تحفظ فراہم کیاجائے کیونکہ آج خواتین کی عصمتیں محفوظ نہیں ہیں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن کی فراہمی کا بل تو منظور کر لیا گیا اس ریزرویشن میں دلتوں قبائلیوں اور مسلم خواتین کو علیحدہ ریزرویشن فراہم کیاجائے یہ مطالبہ سماجوادی پارٹی کے خواتین آندولن آزاد میدان میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ دلتوں اور مسلم دبے کچلے کی خواتین کو ریزرویشن فراہمی ازحد ضروری ہے کیونکہ اگر یہ منظور نہیں کیا گیا تو ان طبقات کی خواتین کی نمائندگی نہیں ہو گی اور پھر اعلی طبقہ کی خواتین ہی پارلیمنٹ میں نمائندگی کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو تعلیمی میدان میں مستحکم کرنے کی بھی ضرورت ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر موری بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کی بات کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گجرات فساد میں بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کرنے والے مجرمین آزاد ہے جبکہ ایسے سنگین جرائم کے مجرمین کو معافی نہیں دی جا سکتی۔ نریندر مودی جب خواتین کےتحفظ کی بات کرتے ہیں بلقیس بانو کو انصاف کیوں نہیں ملا انہیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہے اعظمی نے کہا کہ جب تک پسماندہ طبقات کے خواتین کو علیحدہ اور اضافی ریزرویشن فراہم نہیں ہوتا اس وقت تک یہ ریزرویشن موثر ثابت نہیں ہو گا ریزرویشن کی فراہمی کے ساتھ پہلے خواتین کو تحفظ فراہم کیاجائے سماجوادی پارٹی لیڈر خواتین ونگ رخسانہ صدیقی ۔ معراج صدیقی سمیت پارٹی کارکنان اور خواتین مظاہرین موجود تھیں ۔