تاثیر،۱۳ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 13 اکتوبر:لوک سبھا انتخابات سے پہلے بہار میں تمام پارٹیاں اپنی طاقت بڑھانے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ اس کو لیکر سیاست بھی چل رہی ہے۔کل جے ڈی یو کوٹہ کے وزیر سنجے جھا نے کہا تھا کہ بی جے پی کے کئی سنیئر لیڈر ہمارے رابطہ میں ہیں اور کبھی وہ ہماری پارٹی کو جوائن کر سکتے ہیں۔ اس کو لیکر جمعہ کے روز سابق نائب وزیر اعلیٰ تار کشور پرساد نے بڑا بیان دیا ہے۔تارکشور پرساد نے کہا کہ جے ڈی یو لیڈرجو کچھ کہہ رہے ہیں اس کا سیدھا مطلب ہے کہ وہ سمندرکو ندی میں ملانے کی بات کر رہے ہیں ، جو کبھی ممکن نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک بہت بڑی پارٹی ہے اور اس کا سائز سمندر جیسا ہے جبکہ جنتا دل یونائیٹڈ ندی کی طرح ہے اور کبھی سمندر جا کرندی میں نہیں ملتا ہے۔ اس لیے وہ اس وہم میں بھی نہیں رہیں کہ ہماری پارٹی کا کوئی سنیئر لیڈر جا کر جنتا دل یونائیٹڈ میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے لوگ یہ بات اچھی طرح دیکھ رہے ہیں کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی ان (نتیش کمار) کے ساتھ تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بہار میں 16 سیٹیں جیتیں۔ لیکن اس بار عوام بھی دیکھ رہی ہے کہ وہ کس قسم کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ اس لیے وہ جو بھی کرے، بہار میں اس کے کچھ کام نہیں ا?ئے گا۔نتیش کمار اور لالو کو نشانہ بناتے ہوئے تارکشور پرساد نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کیا ہے اور عوام بھی اسی بنیاد پر ووٹنگ کریں گے۔ ایک بار پھر عوام نریندر مودی کو ملک کے وزیر اعظم کے طور پر اپنا ا?شیرواد دیں گے۔ جے ڈی یو لیڈر ہوں یا ا?ر جے ڈی لیڈر، بہار میں جو کچھ بھی کہیں یا کریں، کچھ نہیں ہونے والا ہے۔