تاثیر،۲۰ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف20 اکتوبر (محمد دانش)بہار شریف کے خندق پر واقع سینٹ زیویئر گرلز اسکول میں ایک شاندار دعائیہ اجلاس اور ڈنڈیا میلے کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا آغاز گایتری منتر اور گنیش وندنا سے ہوا۔ اسکول کی لڑکیوں نے نئی درگا کا روپ دھار ن کیا۔اس موقع پر کچھ مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ کلاس VII کی رادھیا کو کلاس سجاوٹ، کلاس II کی امریتا، کلاس VI کی راجنندنی اور کلاس IX کی سوناکشی کو ڈنڈیا اسٹک ڈیکوریشن مقابلے کی فاتح قرار دیا گیا۔ دسویں جماعت کی انجلی کو بہترین گانے پر ایوارڈ دیا گیا۔ رنگولی مقابلے کے لیے انو ورما، کلاس 8 ویں کی شیکھا سنہا، سنسکرت گپتا اور کلاس 5 ویں کی انوشکا وشواش کو انعام دیا گیا۔ کلاس 5 کی ریا، شومیا گپتا، انیشا راج، ورشا سنہا، سومیا سلونی، مسکان رانی، ادھیرا یادو، آیوشی رانی اور رچنا کماری کو بہترین گروپ ڈانس مقابلے کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ اسکول کے سکریٹری، ڈائریکٹر، پرنسپل اور تمام اساتذہ نے طالبات میں پھل تقسیم کیے اور دشہرہ کی مبارکباد دی۔

