سندھیا اسکول کے پروگرام میں پہنچے وزیر اعظم مودی، بچوں نے گربا گیت ’ماڑی‘ سے کیا استقبال

تاثیر،۲۱  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

گوالیار، 21 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر ہفتہ کی شام گوالیار پہنچے۔ انہوں نے یہاں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔اسکول پہنچنے پر مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ قبل ازیں اسکولی بچوں نے مودی کے ذریعہ تحریر کردہ گربا گیت ’’ماڑی‘‘ پر ثقافتی پریزنٹیشن دے کر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم تقریباً دو گھنٹے تک یہاں رہیں گے۔ تقریب میں وہ مختلف شعبوں میں اسکول کا نام روشن کرنے والے طلبہ کو ایوارڈز دے کر ان سے بات چیت کریں گے۔وزیر اعظم مودی تقریباً 4.45 بجے فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی سے گوالیار کے مہاراج پورہ ہوائی اڈے پر پہنچے اور یہاں سے وہ فضائی سروس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گوالیار کے تاریخی قلعے پر واقع سندھیا اسکول پہنچے، جہاں مرکزی شہری ہوابازی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، اراکین اسمبلی اور سندھیا اسکول انتظامیہنیان کا استقبال کیا۔ یہاں سے وزیراعظم سیدھے پنڈال پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم نے اسکول کی طرف سے بنائے گئے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اسکول کے احاطے میں پلکھن کا پودا بھی لگایا۔ اس پروگرام میں ریاستی گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، نریندر سنگھ تومر، جتیندر پرساد سمیت کئی مشہور شخصیات موجود ہیں۔