تاثیر،۸ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
آرہ، 8 اکتوبر:۔ بہار کے آرہ میں ڈوب کر تین لڑکیوں کی موت کے بعد گاوں میں غم کا ماحول ہے۔ ہفتہ کے روز نہا نے گئی پانچ لڑکیاں سون ندی میں ڈوب گئیں۔ ا?ج تین لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور دو ابھی تک لاپتہ ہیں۔ یہ واقعہ چندی تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیتیا تہوار کے موقع پر پانچوں لڑکیاں عقیدت مندوں کے ساتھ سون ندی میں نہانے گئیں اور تیز دھار میں پانچوں لڑکیاں بہہ گئیں۔ صبح گاوں والوں کی مدد سے تین لڑکیوں کی لاشیں نکالی گئیں۔واقعہ کے بعد لواحقین نے ضلع انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا اورآگ لگا کر سڑک جام کردیا۔ خاندان کے سینکڑوں افراد اور گاوں والے صبح سے ہی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لاش کی تلاش میں مصروف ہیں۔ تین لاش برآمد ہوئیں، جن کی شناخت چترنجن ورما کی 16 سالہ بیٹی چندراوتی کماری اور اس کی 15 سالہ بہن سمن کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ تیسری لاش کی شناخت ادونت نگر تھانہ علاقہ کے دودھیا گاو?ں رہائشی نشا کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ جو اپنی خالہ کے یہاں ا?ئی تھی۔
جائے وقوع پر مالے لیڈر منوج منزل ، کوئلور سی او سنجے کمار سنگھ اور چنڈی تھانہ انچارج سوربھ کمار کے ساتھ جائے حادثہ پر بچاو? میں مصروف ہے۔ کافی کوشش کے بعد تین لاشیں برا?مد ہوئی ہیں تاہم متوفی کے اہل خانہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت ناراض ہیں۔