سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ہری نارائن سنگھ ٹیچرس ایجوکیشن میں ہوا سیمینار،کوئز و دیگر پروگرام

تاثیر،۲۰  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 20 اکتوبر 2023 کو مرکزی کمیونیکیشن بیورو گیا کے علاقائی دفتر کے بشکریہ ہری نارائن سنگھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرس ایجوکیشن بیجلا میں سیمینار، کوئز، بیداری ریلی اور صحن میں صفائی وغیرہ جیسے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ وزارت اطلاعات و نشریات حکومت ہند۔ پروگرام کا عنوان تھا سوچھتا ابھیان 3.0 ۔ واضح ہو کہ حکومت ہند کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جسکا مقصد لوگوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ پروگرام کی نظامت بی اقبال ( ریجنل پبلسٹی آفیسر سینٹرل کمیونیکیشن بیورو گیا ) نے کی ۔ اس پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ کے ٹرینیز نے حصہ لیا ۔ پروگرام کے انچارج اور کو آرگنائزر مسٹر ادے پرتاپ راؤ تھے ۔ پروگرام کا آغاز پروگرام کی مہمان خصوصی سہسرام کی میئر محترمہ کاجل کماری نے شمع افروزی کر کیا ۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر راج کمار، ستیندر پرساد کھروار، محمد سیف الرحمن، انجانا کماری، پردیپ کمار موریہ، ڈاکٹر سناکر داس، نیتا سنگھ وغیرہ معززین موجود رہی اور کلپنا کے ساتھ ویبھا اول، سونالی دوم، نہاریکا، پربھات، راجیش، پریم، اشونی نے شریک کوئز مقابلے میں حصہ لیا ۔ شرکاء کو میئر مسز کاجل کماری نے انعامات سے نوازا اور انکے روشن مستقبل کی خواہش کی ۔