سکم میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب آگیا، 3 افراد ہلاک اور 23 فوجی لاپتا

تاثیر،۴  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

گنگٹوک، 04 اکتوبر:سکم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی۔ شمالی سکم کی لوناک جھیل پر بادل پھٹنے کا واقعہ پیش ا?یا جس کے نتیجے میں دریائے ٹیسٹا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چنگ تھانگ ڈیم سے بھی دریا میں پانی چھوڑا گیا جس سے مزید صورتحال خراب ہوگئی اور پانی کی سطح 15 سے بڑھ کر 20 فٹ تک بلند ہوگئی، جس کی وجہ سے لاچن ویلی کے ا?س پاس موجود اضلاع کو شدید نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب میں فوج کی گاڑیاں بہہ گئیں اور 23 فوجی بھی لاپتا ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔میڈیا کا بتانا ہیکہ سیلابی ریلے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوئے جن کی لاشیں مل گئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق سڑکیں سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سیلاب نے وادی لاچن میں کئی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔