سی بی آئی نے بنگال، سکم میں 50 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے، 2 گرفتار

تاثیر،۱۴  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 اکتوبر:مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جعلی پاسپورٹ گھوٹالہ کے سلسلے میں مغربی بنگال اور سکم میں 50 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔حکام نے 24 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جعلی پاسپورٹ گھوٹالہ کے سلسلے میں سنیچر کو مغربی بنگال اور سکم کے 50 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے جن میں کولکتہ، سلی گوڑی، دارجلنگ اور گنگٹوک شامل ہیں۔جرائم کی جانچ ایجنسی نے گنگٹوک پاسپورٹ سیوا کیندر کے ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ گوتم کمار ساہا اور ایک ہوٹل ایجنٹ کو 1,90,000 روپئے کے ساتھ گرفتار کیا جس میں بچولئے کو جعلی دستاویزات کے ساتھ غیر قانونی طور پر پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔حکام نے 24 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔حکام نے بتایا کہ ایف آئی آر میں 24 افراد کے نام شامل ہیں، جن میں 16 اہلکار بھی شامل ہیں، جو مبینہ طور پر رشوت کے عوض نااہل افراد بشمول غیر رہائشیوں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاسپورٹ جاری کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تلاشیاں کولکاتہ، سلی گوڑی، گنگٹوک اور دیگر مقامات پرکی گئی ہیں۔