تاثیر،۲۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،22 اکتوبر: نیپال میں آج صبح تقریباً 7.24 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمولوجی سنٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ اتر پردیش، بہار اور دہلی این سی آر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق، زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے تقریباً 55 کلومیٹر (35 میل) مغرب میں دھاڈنگ میں زیر زمین 14 کلومیٹر (14 کلومیٹر) کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔اس سے قبل 16 اکتوبر کو بھی نیپال کے کئی حصوں میں 4.8 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 3 اکتوبر کو بھی دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر نیپال کے کئی حصوں میں زلزلہ آیا تھا۔ اس کے بعد بھی یوپی، بہار اور دہلیطاین سی آر سمیت ہندوستان کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

