تاثیر،۱۰ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
مکہ المکرمہ/ حارہ العوالی
بہار و جھارکھنڈ میں چلائے جارہے جہیز مخالف تحریک کو ملا پہلی بار انٹرنیشنل اسٹیج: مکہ المکرمہ میں پرہجوم اجلاس میں جہیز مخالف تحریک کے کئ سرگرم کارکن شامل ہوئے، بھائ انجینیئر سہیل مرتضٰی، شیخ ثناءاللہ صادق تیمی، سید طالب احمد ، شمش تبریز و سید اعجازالحق بطور خاص قابل ذکر ہیں-
محترم سید اعجازالحق کی اسٹیج تقریر نے موجود سامعین کو بےحد متاثر کیا، پر ہجوم شخصیتوں نے ہاتھ اٹھا کر جہیز نہیں لینے اور دینے کا عہد کیا- الحمدللہ کافی جوش و خروش کے ساتھ لوگوں نے جہیز مخالف تحریک کا خیر مقدم کیا اور وقت کی ضرورت قرار دیا –
بھائ سید اعجازالحق نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہوئے اور حالیہ وقت سے سبق سیکھنے کی ہدایت کی – أشعار کے ذریعہ خطاب میں بتایا،
“تاریخ کی آنکھوں نے وہ دور بھی دیکھا ہے۔
لمحوں نےخطا کی صدیوں نے سزا پائی،،،،،-“
“بہت کشمکش میں ہے، کشتیاں ساری
رہنا بھی سمندر میں، لڑنا بھی سمندر سے،،،،،”
ا ن اشعار کے بعد تالیوں سے ہال گونج اٹھا-
درخواست کی گئی جہیز کی رقم بچائیں اور بچوں کی صحت و تعلیم پر خرچ کریں مستقبل کی فکر پر زور دیا گیا- الحمدللہ لوگوں کے درمیان بہتر تاثرات دیکھنے کو ملا-
اپنی صدارتی خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب چیرمین شاہین ایجوکیشنل ٹرسٹ نے بھی جہیز مخالف تحریک کی تائید کی اور جہیز کی سبب ہو رہے نقصانات پر روشنی ڈالی-

