عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کردی

تاثیر،۲۹  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

کراچی، 29اکتوبر:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کردی۔جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں عبدالرزاق، عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر نے شرکت کی۔عبدالرزاق نے کہا کہ دو، تین کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے، اگر کپتانی کیلیے جانا ہے تو سرفراز احمد اچھا کپتان ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیدرلینڈز کی بولنگ بہت ہی اچھی ہے، ویسے بنگلادیش کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔سابق آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔عماد وسیم نے کہا کہ بنگلادیش بہت بُری کرکٹ کھیلا ہے، بنگال ٹائیگرز نے بہت مایوس کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے کرکٹر بننا چاہتا تھا اور کچھ نہیں، ایک چیز سوچ کرجائیں کسی خوف کے بغیر کھیلوں گا۔ حالیہ شکست کے ذمے دار کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر ہیں۔محمد عامر نے پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کو تگڑا قرار دیا اور کہا کہ ورلڈکپ میں جو ٹیم گئی ہے وہ بابراعظم کی ٹیم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کیخلاف کوئی ایجنڈہ نہیں چل رہا وہ 4 سال سے کپتان ہے، امام کو ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں ہوگا۔محمد عامر نے مزید کہا کہ جب ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے ذمے داری کپتان پر جاتی ہے،کپتان ہی فیس ہے اسی کو جواب دینا ہوگا۔