تاثیر،۵ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے چناری میں ایک جن سنواد پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ سہسرام کے سب ڈویژنل افسر آشوتوش رنجن کی موجودگی میں ہوئے جن سنواد پروگرام میں سب ڈویژنل افسر نے وہاں اہل علاقہ کے مسائل سنے اور مسئلہ کو جلد حل کرنے کی ہدایت دی ۔ آج ہی چناری بلاک کے مختلف مقامات سے جمع ہونے والے لوگوں نے بھی اپنے درخواست فارم جمع کرائے ۔ زیادہ تر لوگ زمینی تنازعات سے متعلق مسائل لے کر پہنچے ۔ جن سنواد پروگرام میں حکومت کی طرف سے فراہم کی جا رہی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی اور استفادہ کنندگان کو بھی ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگاہ کیا گیا ۔

