لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ کی کار پارکنگ میں لگی آگ، تمام پروازیں منسوخ

تاثیر،۱۱  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لندن، 11 اکتوبر:۔ لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر ایک کثیر المنزلہ کار پارکنگ کی سب سے اوپری منزل پر آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ عینی شاہدین نے اس کا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان میں آگ کے بلند شعلے بالائی منزل پر نظر ا?رہے ہیں۔ پارکنگ ایریا کا تقریباً 80 فیصد حصہ آگ کی زد میں ہے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ا?گ لگنے سے کاروں میں دھماکہ ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں آسمان پر دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کار پارکنگ کے ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس لیے تمام پروازیں 11 اکتوبر کی دوپہر 12 بجے تک معطل کر دی گئی ہیں۔