تاثیر،۷ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
مدھوبنی، 7 اکتوبر:بہار کے مدھوبنی میں سبزی تاجر سے لوٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے ایک تاجر کی ا?نکھوں میں مرچ کا پاو?ڈر ڈال کرڈھائی لاکھ روپے لوٹ لئے۔ یہ واقعہ جے نگر تھانہ علاقہ کے اوور برج ریلوے لائن کے نزدیک ڈبل روڈ پر پیش آیا۔ واردات کے بعد بدمعاش وہاں سے فوراً فرار ہو گئے۔
متاثرہ تاجر راج کمار مہتو نے جے نگر تھانے میں اس واقعہ کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ راج کمار مہتو نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بائک پر اشوک بازار جا رہے تھے۔ وہیں جے نگر کے اوور برج ریلوے لائن سے ایسٹ ڈبل روڈ کے قریب بائک سوار دو بدمعاشوں نے آنکھوں میں مرچ کا پاو?ڈر پھینک دیا۔ جس کے بعد موقع پا کر انہوں نے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لی۔
متاثرہ نے بتایا کہ بیگ میں 2.5 لاکھ روپے اور گزشتہ روز کی فروخت کا ایک کھاتا تھا۔ جسے وہ مہاجن کے کھاتے میں جمع کرانے کے لییدکان سے لے جارہا تھا۔ اس واقعہ کے بارے میں ٹرینی ڈی ایس پی کم جے نگر تھانہ انچارج آشوتوش رنجن نے کہا کہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مجرم جلد پکڑے جائیں گے۔

