تاثیر،۲۹ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 29 اکتوبر:کپتان روہت شرما (87) کی شاندار نصف سنچری اور سوریہ کمار یادو (49) اور کے ایل راہل (39) کی صبر آزما اننگس کی بدولت بھارت ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں انگلینڈ کے خلاف زورآزمائی میں کامیاب رہا۔ اتوار کو یہاں اٹل بہاری واجپائی ایکانا اسٹیڈیم میں 230 رنوں کا ہدف دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 9 وکٹوں پر 229 رن بنائے۔
ہدف کو پورا کرنے انگلینڈ ٹیم میدان میں اتری لیکن محمد سمیع کے شروعاتی جھٹکےکو سہ نہ پائی اور پوری ٹیم محض 129 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اور اس طرح ٹیم انڈیا نے اس میچ کو 100 رنز سے جیت لیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے اس میچ میں ٹاس جیت کر ایک مشکل وکٹ پر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور 12ویں اوور تک شبمن گل (09)، ویرات کوہلی (00) اور شریس ایر (04) 40 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔
تین وکٹیں تیزی سے گرنے کے بعد کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول نے چوتھی وکٹ کے لیے 91 رنوں کی شراکت بنا کر بھارتی ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ ایسے وقت میں جب ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم دوبارہ کنٹرول میں آگئی ہے، ڈیوڈ ولی نے کے ایل راہل کو آوٹ کرکے بھارت کو چوتھا جھٹکا دیا۔ راہل نے 58 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 39 رن بنائے۔ یہ وکٹ 31ویں اوور میں 131 کے مجموعی سکور پر گری۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار یادو نے کپتان روہت کے ساتھ مل کر اننگ کو آگے بڑھایا۔
37ویں اوور میں اننگ کو تیز کرنے کے لئے روہت نے عادل رشید کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی اور لیام لیونگسٹون نے مڈ وکٹ پر شاندار کیچ لیا۔ روہت نے 101 گیندوں میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 87 رن بنائے۔ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں اور ٹیم 50 اووروں میں 9 وکٹوں پر 229 رن ہی بنا سکی۔ کلدیپ یادیو 9 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ وہیں جسپریت بمرا اننگز کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2، 2 اور مارک ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

