تاثیر،۲۹ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بھوپال ،29اکتوبر:کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ انہیں کمل ناتھ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگا یا کہ وہ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اس طرح کی خبریں پھیلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست میں متحد ہے۔ اگر انتشار ہے۔ تو وہ بی جے پی ہے۔ اور وہاں پارٹی لیڈروں کے خلاف روش پایا جاتا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس کا ہر لیڈر اور رہنما اکٹھے ہو کام کرتے ہیں تا کہ بی جے پی کو شکست دی جائے۔ انہوں نے بتا یا کہ بی جے پی نے نقلی پوسٹر بنائے جس میں ان کے اور کمل ناتھ کے ورکروں کے درمیان لڑائی کی تصویریں شائع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی پروپیگنڈہ مشینری طرح طرح کی افواہیں پھیلا رہی ہیں۔ سابق وزیراعلی نے کہا کہ وہ اس وجہ سے جگ وا گائوں نہیں گئے کیونکہ اعلی کمان نے انہیں کسی ضروری کام کے لئے بلا یا تھا ۔ ہمیں پارٹی کی حکمت عملی طے کرنی تھی ۔ مدھیہ پردیش میں 17نومبرکوووٹ ڈالے جائیں گے پچھلی بار بھی کانگریس اقتدار میں آئے اور کمل ناتھ وزیراعلی بن گئے لیکن جیوتی رادے سندھیا نے 22آراکین کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے جس کی وجہ سے ہماری حکومت گرگئی ۔ اس دوران وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس انتشار کار شکا ہے۔ انہوں نے کمل ناتھ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاروبار کے لئے سیاست کررہے ہیں۔

