مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے سوچھ بھارت 3.0 کا آغاز کیا

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT

ہمیرپور، یکم اکتوبر: اطلاعات و نشریات، امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اتوار کی صبح دیوٹ سدھ میں سوچھ بھارت 3.0 کا آغاز کیا۔ مرکزی وزیر نے لوگوں کو ہفتے میں کم از کم دو گھنٹے اور سال میں 100 گھنٹے صفائی کے لیے وقف کرنے کا حلف بھی دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے آگاہی ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر نہرو یووا کیندر، این ایس ایس اور دیگر اداروں اور تنظیموں کے نوجوان رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ٹھاکر نے کہا کہ یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ملک کے تمام اضلاع میں نہرو یووا کیندر کے ذریعے سوچھ بھارت 3.0 مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے ذریعے صفائی کو عوامی تحریک کی شکل دی جائے گی۔ ٹھاکر نے تمام لوگوں سے اس مہم میں شامل ہونے اور صفائی میں اپنا حصہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔قبل ازیں نہرو یوا کیندر کے ریاستی ڈائریکٹر ایرا پربھات نے مرکزی وزیر کا خیرمقدم کیا اور سوچھ بھارت 3.0 مہم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ نہرو یووا کیندر کے رضاکاروں، مختلف تعلیمی اداروں کے این ایس ایس کے رضاکاروں اور دیگر اداروں کے کارکنوں نے پروگرام میں حصہ لیا۔