مرے ہوئے کچھوے کی کھال کے ساتھ دواسمگلرگرفتار

تاثیر،۲۱  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ، 21 اکتوبر: ریلوے پروٹیکشن فورس چھپرہ اور ڈی آر آئی پٹنہ کی مشترکہ کارروائی میں دو اسمگلروں کو کچھوے کی کھال کے 319 پیس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں اسمگلر ٹرین نمبر 13020 میں سفر کر رہے تھے کہ ریلوے پولیس نے چھاپہ مار ی کر دونوں کو پکڑ لیا۔ برآمد ہونے والے کچھوے کی کھال کی قیمت تقریباً 7 سے 8 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔دراصل ڈی آر آئی پٹنہ کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ٹرین نمبر 13020 کے ایک ڈبے میں دو اسمگلر سوکھے کچھوؤں کی اسمگلنگ کر رہے تھے۔ اس اطلاع کے بعد چھپرہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر منوج کمار سنگھ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ا?دتیہ پرکاش سنگھ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر وجے رنجن مشرا اور ڈی آر آئی پٹنہ نے مذکورہ ٹرین پلیٹ فارم نمبر تین پر پہنچنے کے بعد چیکنگ کی۔ جہاں جنرل کوچ میں دو اسمگلر ٹرالی بیگ اور دو پٹوبیگ کے ساتھ پکڑے گئے۔
دونوں گرفتار اسمگلروں کے پاس موجود ٹرالی بیگ اور پٹو بیگ کو چیک کرنے پر ان کے اندر سے ایک ہندوستانی کچھوے کی کھال برا?مد ہوئی۔ ا?ر پی ایف چھپرہ نے کچھوے کی خشک کھال کے کل 319 پیس برآمد کیے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 7 سے 8 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ا?ر پی ایف نے جن اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے ان میں ایک متھن ولد شنکر اور دوسرا وشال ولد سریش ہے۔ دونوں اتر پردیش کے امیٹھی کے رہنے والے ہیں۔