مظہر امام یادگاری سلسلہ -۲۰۲۳ء کا ۷؍اکتوبر کو ایوانِ غالب ، نئی دہلی میں انعقاد

تاثیر،۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

دربھنگہ (فضا امام) ۶؍اکتوبر : پروگرام کنوینر جناب شہیر امام (فرزند مظہر امام ) کے مطابق ممتاز شاعر و ادیب مظہر امام (سابق ڈائریکٹر ، دوردرشن ، سری نگر) کی خدمات کے حوالے سے ایک تقریب بنام مظہر امام یادگاری سلسلہ : ۲۰۲۳ء کا انعقاد ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ ایوانِ غالب ، غالب انسٹی ٹیوٹ ، ماتا سندری لین ، نئی دہلی میں ہوگا۔ تقریب کا آغاز دوپہر ۳۰-۲بجے قومی سیمینار سے ہوگا جس کی صدارت پروفیسر قاضی جمال حسین (علی گڑھ ) کریں گے جب کہ پروفیسر کوثر مظہری مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں گے۔ جناب خالد علوی ، جناب خورشید اکرم، پروفیسر نجمہ رحمانی ، جناب سراج اجملی ، پروفیسر سرورالہدیٰ اور ڈاکٹر امام اعظم مقالے پیش کریں گے۔ سیمینار کے اختتام کے بعد محترمہ بھارتی وشواناتھن (بھوپال ) مظہر امام کی غزلوں کو اپنی مترنم آواز میں شام ۶؍بجے پیش کریں گی۔ تقریبات کی آخری کڑی یعنی مشاعرہ شام ۷؍بجے زیرِ صدارت جناب مہتاب حیدر نقوی منعقد ہوگا ۔ جناب منیر ہمدم مشاعرے کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ مشاعرے میں جناب عالم خورشید ، جناب شارق کیفی ، محترمہ عذرا نقوی ، جناب شکیل جمالی ، جناب شاہد انجم ، جناب وِپل کمار ، جناب عزم شاکری ، جناب یاسر خان انعام اور جناب سلمان سعید اپنا کلام پیش کریں گے جب کہ نظامت کے فرائض جناب ناصر عزیز انجام دیں گے۔ پورے پروگرام کی نقابت جناب شفیع ایوب کریں گے۔ اس تقریب سے مظہر امام کی شخصیت اور فن کو عصرِ حاضر کے تناظر میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔