موجودہ دور میں اُردو صحافت کو درپیش چیالنجس پرآج لکچر

موجودہ دور میںاُردو صحافت کو درپیش چیالنجس پرآج لکچر

خصوصی رپورٹ/ڈاکٹر محمد گوہر ایڈیٹر ان چیف تاثیر روزنامہ، اپنے ٣ روزہ دورے پر حیدرآباد تشریف لائے ہیں ڈاکٹر مختار احمد فردین، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر سید امام حبیب قادری نے حیدرآباد دکن آمد پر والہانہ استقبال کرتے ہیں
انٹرنیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم (آئی جے ایف ایف)کے زیرِ اہتمام7۔اکتوبر12 بجے دن ایک لکچر بعنوان ’موجودہ دورمیں اُردو صحافت کو درپیش چیالنجس‘بمقام سمینار ہال واقع ٹیلنٹ پارک اسکول آڈمس کالونی ٹولی چوکی منعقد ہوگا۔ڈاکٹر محمد آصف علی صدر آئی جے ایف ایف لکچر کی صدارت کرینگے، ڈاکٹر محمد گوہر، ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ ”تاثیر“ نئی دہلی مہمان مقرر کے طور پر شرکت کرتے ہوے مذکورہ عنوان پر لکچر دینگے، جبکہ جناب جمال قادری ڈائرکٹر ٹیلنٹ پارک مہمان ِ خصوصی اور سرکردہ پرنٹ و الکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافی اور ماہرینِ تعلیم مہمانان کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔اس موقع پر انٹرنیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم کی سوونیر کی رسم رونما ئی انجام دی جائیگی۔ انٹرنیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر مختار احمد فردین اور معتمد شعبہ ء نشر و اشاعت محسن خان نے پرنٹ و الکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں اور باذوق ساؤمیعن سے اپیل کی ہے کہ وہ معلوماتی لکچر سے استفادہ کریں۔ مزید تفصلات موبائیل نمبر  9397994441 / 9849251750 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔