تاثیر،۲۶ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بھوجپور، 26 اکتوبر: بہار کے بھوجپور کے شاہ پور میں مورتی وسرجن کے د وران بدھ کے روز پتھرا و? ہوا۔واقعہ شاہ پور بازار کے قریب این ایچ 84پر پیش ا?یا۔ پتھراو? کی اطلاع ملتے ہی بھوجپور کے ایس پی پرمود کمار نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگوں کو سمجھا کر معاملہ کو پرسکون کرایا۔ معلومات کے مطابق شاہ پور میں مورتی وسرجن کے دوران چھت سے پتھر او? کیا گیا۔جس کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی۔ واقعے کے بعد ا?س پاس کی دکانیں بند کر دی گئیں۔ پتھراو? کی اطلاع ملتے ہی سی ڈی پی او جگدیش پور راجیو چندر سنگھ اور انسپکٹر کملیشور کمارفورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ماحول کو پرسکون کرنے کے لیے فوری کارروائی کی اور معاملے کی جانچ کی۔ موقع پر ضروری قانونی کارروائی کی گئی اور پولیس فورس کو وہاں تعینات کر دیا گیا۔ واضح ہو کہ بدھ کے روز بہار کے بیگوسرائے میں درگا مورتی کے وسرجن کے دوران دو فریقوں کے درمیان تصادم کے بعد زبردست پتھراو? اور ا?تش زنی کی گئی۔ جس کے بعد علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال قابو میں ہے اور 10 افراد کو گرفتار کرکے مناسب کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

