تاثیر،۸ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
جبکہ محمد پور پنچایت کے عوامی نمائندے ذات پات کے تعصب میں بہہ گئے۔
نواده محمد سلطان اختر
پکری برانواں کے محمد پور روڈ کی خستہ حالی سے پریشان لوگوں نے جنوب پنچایت کے مکھیا نمائندہ فاروق اعظم سے درخواست کی کہ
بارش کے موسم میں سڑک کی حالت ابتر ہو گئی ہے، آنے جانے میں شدید دشواری، بچے سڑک پر گر رہے ہیں، بوڑھوں کو پیدل چلنا مشکل ہو رہا ہے۔
مکھیا نمائندہ فاروق اعظم نے دریا دلی دکھاتے ہوئے 40 سے 50 گاڑیوں کا رورا اور مرمو ڈال کر سڑک کی مرمت کروائی، تقریباً 700 فٹ سڑک کی مرمت کی گئی۔
اس پر پکری برانواں تھانہ روڈ محمد پور کے لوگوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فاروق اعظم ہمارے پنچایت کے سربراہ نہیں ہیں لیکن پھر بھی سڑک کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنے ذاتی فنڈز سے یہ کام کروایا۔ جس پر عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ سڑک پکر ی برانواں تھانہ روڈ سے جلپر روڈ سے ملتی ہے، جس سے بازار جام ہونے پر بہت سی گاڑیاں گزرتی ہیں، لیکن عوامی نمائندوں نے اس سڑک کو نظر انداز کر دیا۔ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق عوامی نمائندوں نے یہاں تک کہا کہ، آپ لوگوں نے ووٹ نہیں دیا، اِس سڑک نہیں بنواونگا اور دیکھتے ہیں آپ لوگوں کے لیے کون راستہ ہموار کرتا ہے۔جبکہ تھانہ روڈ کی بھی بری حالت ہے، ایس ڈی او، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سبھی تھانے آتے ہیں لیکن کوئی توجہ نہیں دیتا۔ اسکول کے بچوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

