تاثیر،۱۶ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ،16اکتوبر:مہاراشٹرا ضلع کے ویجا پور تعلقہ میں سمرودھی ایکسپریس وے پر ایک بار پھر خوفناک سڑک حادثہ رونما ہوا جس میں امراوتی ضلع میں واقع مشہور صوفی سنت سیلانی بابا کی درگاہ کی زیارت کرکے لوٹے زائرین کی منی بس ہاء وے پر کھڑی ٹرک سے ٹکرا گء جس کے نتیجے میں 12 افراد کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے اپوزیشن لیڑران اور دیگر نے حادثے میں مسافروں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی، ، نے ہر ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2-2-لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50,000 روپے مالی مدد دینے کا اعلان کیا،جب کہ شنڈے نے مہلک متاثرین کے لئے 5-5-لاکھ روپے معاوضہ اور سانحہ میں تمام زخمیوں ے مکمل مفت علاج کا اعلان کیا-موصلہ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ کل رات تقریباً ایک بجے یہ حادثہ۔پیش آیا جب زائرین کی بس وائجا پور کے قریب سمرودھی ایکسپریس وے پر جبارگاؤں ٹول پلازہ کے قریب کھڑی ٹریک سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں چھ خواتین اور ایک چار ماہ کا بچہ سمیت بارہ افراد کی موت ہو گئی ہے اور حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام مسافر ناسک ضلع کے پاتھارڈی اور اندرا نگر کے رہائشی ہیں۔زخمیوں کو چھترپتی سمبھاجی نگر اور ویجا پور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں شامل ایک خاتون اور ایک عمر رسیدہ شخص کی حلت تشویشناک ہیں۔