تاثیر،۱۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
میرٹھ، 12 اکتوبر: میرٹھ میں بدھ کی رات بدمعاشوں نے بچہ پارک سے پنیر کے ایک تاجر کو اغوا کر لیا۔ یہ اغوا تاجر کی بھابھی نے کروایا تھا۔ پولیس کے متحرک ہونے کے بعد بدمعاش جانی تھانہ علاقے کے سیسولہ میں تاجر کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پوروا مہاویر کے رہائشی شمشاد علی نے بتایا کہ ان کا بیٹا واسب علی، ڈیری اور پنیر کا کاروبار کرتا ہے۔ بدھ کی رات دیر گئے وسیب اپنے دوست باسط سے ملنے اسکوٹی پر بچہ پارک میں واقع الیکٹرانک شوروم گیا تھا۔ واسب نے جیسے ہی شوروم کے باہر اپنی اسکوٹی روکی، ایک کار میں اس کا پیچھا کر رہے لوگ بھی وہان پہنچ گئے اور اس کو پیٹنے لگے۔
اس کے بعد وہ اس کو گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ دیکھ کر واسب کے دوست باسط نے گاڑی کا نمبر نوٹ کیا اور 112 نمبر پر پولیس اور واسب کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس متحرک ہوگئی۔ واسب کے والد نے بتایا کہ ان کے بڑے بیٹے آصف کا اپنے سسرال والوں سے جھگڑا چل رہا ہے۔ اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی بھی جاری ہے۔ اس کے بیٹے کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔
یہ سن کر پولیس کو آصف کے سسرال والوں پر شک ہو گیا۔ پولیس نے سسرال والوں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اغوا کی بات قبول کر لی۔ اس کے بعد جب پولیس متحرک ہوئی تو بدمعاشوں نے واسب کو جانی تھانہ علاقہ کے سیسولہ میں سڑک پر پھینک دیا۔ پولیس نے وسیب کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ واسب نے پولیس کو بتایا کہ پہلے بدمعاش اسے کار میں سیوالخاص اور پھر سیسولہ لے گئے۔ پولیس نے جب ان کا پیچھا کیا تو بدمعاشوں نے اسے سڑک کے کنارے چھوڑ دیا۔
اسے اس کی بھابھی آبتارہ اور بہنوئی عادل نے اغوا کیا تھا۔ کار میں اس کی بھابھی، بھابھی کے دو بھائی اور ماموں گاڑی میں موجود تھے۔ بھابی اس سے 13 لاکھ روپے مانگ رہی تھی۔ اس سلسلے میں اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اغوا کاروں نے ڈھائی گھنٹے میں تین گاڑیاں تبدیل کیں۔ وین میں اغوا کے بعد پہلے پرتاپور لے گئے۔ وہاں سے سیوالخاص میں ارٹیگا گاڑی بدلی۔ اس کے بعد اسے دوبارہ ڈیزائر کار میں سیوالخاس میں بٹھایا اور سیسولہ پہنچے۔ سی او کینٹ پونم سروہی نے بتایا کہ تاجر کو جھگڑے کی وجہ سے اس کے اپنے رشتہ داروں نے اس کا اغوا کیا۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

