تاثیر،۳ اکتوبر:- ایس -ایم-حسن
بہار شریف 3 اکتوبر(محمدد انش )نالندہ میں سانپ کی شکار ہونے والی ایک بچی کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔ لواحقین لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے بہار شریف صدر اسپتال پہنچے۔ یہ معاملہ اونگاری تھانہ علاقے کے بینی پور گاؤں کا ہے۔ متوفی اکبر روی داس کی 8 سالہ بیٹی سادھا کماری ہے۔واقعہ کے بارے میں متوفی کے نانا نے بتایا کہ صبح 9 بجے سادھا کماری اپنی بڑی بہن کے ساتھ شوچ کے لیے کھیتوں میں گئی تھی۔ جہاں اسے سانپ نے ڈس لیا۔ آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور سادھا کو علاج کے لیے ایکنگرسائے بازار میں واقع ایک پرائیویٹ کلینک میں داخل کرایا۔ جہاں علاج کے دوران اسکی موت ہوگئی۔متوفیہ تین بہنوں میں دوسرے نمبر پر تھی۔ سادھا کے والد پیشے سے مزدور ہیں۔ اونگاری پولیس اسٹیشن کے سربراہ جئے پرکاش ٹھاکر نے بتایا کہ سانپ کے ڈسنے سے موت کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس گاؤں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دیا۔

